تعارف

ملت ٹائمز صر ف ایک نیوز پورٹل و ذریعہ خبر رسانی نہیں بلکہ یہ ایک تحریک ،ایک مشن ، ایک جہدمسلسل ہے ۔ امت مسلمہ کا بیباک ترجمان اور عالم اسلام کا ایک نمائندہ میڈیا ہے، جس کااولین مقصد معیاری اور مثبت خبروں کی فراہمی،تحقیقی واصلاحی مضامین کی اشاعت ، اسلامی صحافت کا فروغ ،ملی مسائل کا تجزیہ وحل ،اردوزبان اور مشرقی تہذیب کی ترویج واشاعت ، انٹر نیٹ پر مثبت مواد کی فراہمی،مین اسٹریم میڈیا کے منفی پرو پیگنڈے کا انکشاف اور اس پر بے لاگ تبصرہ،اسلام کے خلاف ہونے والی ریشہ دوانیوں کامسکت جواب،حقائق سے آگہی،اورملک و ملت کی ہمہ جہت ترقی و خیرخواہی پر مشتمل مواد کی اشاعت ہے ۔