جے این یو میں صاف ہونے کے بعد ڈی یو میں بھی اے بی وی پی کو شکست کا سامنا، این ایس یو آئی کی شاندار جیت

نئی دہلی(ملت ٹائمز)
جوال لال نہرویونیورسیٹی میں بی جے پی سے جڑی طلبہ تنظیم اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد( اے بی وی پی) کی شرمناک شکست کے بعد دہلی یونیورسیٹی میں بھی اس تنظیم کو شرمناک شکست کاسامناکرناپڑاہے ،اسٹوڈینٹس یونین کے پینل میں شامل چارعہدوں میں سے دو اہم عہدہ پر کانگریس سے وابستہ تنظیم این ایس یو آئی کی جیت ہوئی جبکہ دوپر اے بی وی پی کو بھی جیت ملی ہے ،ڈی یو اسٹوڈینٹس یونین کا نتیجہ بی جے پی کے خلاف اس لئے بتایاجارہاہے کہ یہاں شروع سے اے بی وی پی حاوی تھی لیکن اس مرتبہ ایسا نہیں ہوسکا ۔
صدر کے عہدہ پر این ایس یو آئی کی رانکی تشد نے جیت حاصل کی ہے ،نائب صدر کے عہدہ پر بھی اسی تنظیم کے امیدوار نے جیت حاصل کی ہے جبکہ سکریٹری اور جوائنٹ سکریٹری کی سیٹ اے بی وی پی کوملی ہے ۔

 

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published.