میانمار کی دہشت گردی کو چین کا سپورٹ ،روہنگیا بحران پر اقوام متحدہ کی مخالفت کا اعلان

بیجنگ (ملت ٹائمزایجنسیاں)
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے بدھ کو میانمار کے بحران پر غور کے لیے ہنگامی اجلاس بلایا ہے،عالمی برادری کی جانب سے میانمار حکومت کیخلاف دباﺅ بڑھ رہا ہے تاہم چین نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشن پر میانمار کی حمایت کا اعلان کردیا ہے ، بیجنگ نے کہا ہے کہ وہ میانمار کے امن اور استحکام کے قیام کے حق کی حمایت کرتا ہے،چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو امن و استحکام کے لئے میانمار حکومت کی حمایت کرنا چاہئے ۔
آنگ سانگ سوچی نے گزشتہ دونوں سلامتی کونسل میں میانمار کیخلاف ممکنہ قرارداد کے پیش نظر روس اور چین سے مدد مانگی تھی ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published.