جعلی نو ٹ بنانے کے ملزموں کے خلاف قومی سلامتی ایکٹ کے تحت کارروائی

ایس ایس پی کی درخواست پر ڈی آئی جی نے دی منظوری، تین ماہ قبل دیوبند علاقہ میں پیش آیا تھا واقعہ
دیوبند(ملت ٹائمزسمیر چودھری)
ان دنوں پولیس بدمعاشوں کے خلاف پوری طرح ایکشن میں نظر آرہی ہے، پولیس تین مہینے پہلے تقریباً ڈیڑھ لاکھ جعلی کرنسی کے ساتھ گرفتار کئے گئے دو ملزمان کے خلاف این ایس اے کی کارروائیوں کی تیاری بھی کر رہی ہے۔تقریبا تین ماہ پہلے دیوبند تحصیل علاقے کے گاو¿ں تھیتکی میں چھاپہ ماری کرتے ہوئے پولیس ٹیم نے گاو¿ں کے ہی عثمان اور نور کو جعلی نوٹ چھاپنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک لاکھ بتیس ہزار پانچ سو روپئے کی جعلی نوٹوں کے علاوہ نوٹ چھاپنے میں استعمال ہونے والا پرنٹر بھی برآمد کیاگیا۔چھاپے کے دوران ملزم فریق کے لوگوں نے پولیس پر پتھر او¿ بھی کیا، جس میںکئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے، معاملہ نقلی نوٹ کا ہونے کی وجہ سے ایس ایس پی ببلو کمار نے ڈی جی پی آفس کو رپورٹ بھیج کر ملزمان کے خلاف قومی سلامتی ایکٹ کے تحت کارروائی کی مانگ کی تھی، بدھ کو این ایس اے ایڈوائزری بورڈ نے نقلی نوٹوں کے ساتھ گرفتار کئے گئے دونوں افراد کے خلاف این ایس اے کی کارروائی کی منظور دے دی ہے۔کوتوالی انچارج پنکج تیاگی نے کہا کہ این ایس اے کے تحت دونوں ملزمان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، وہیں ذرائع کی مانےں تو دیوبند جیل میں قتل سمیت کئی معاملات میں بند دو بدمعاشوں کے خلاف بھی پولیس نے قومی سلامتی ایکٹ لگانے کی کارروائی شروع کر دی ہے، پولیس کے ایکشن میں آنے کی وجہ سے بدمعاشوںمیں افرا تفری مچی ہوئی ہے۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published.