کرپشن کے الزاما ت کا سامناکررہے امت شاہ کے بیٹے پر آر ایس ایس نے بھی واضح کردیا اپنا موقف ،کانگریس کا حملہ تیز

بھوپال(ملت ٹائمز)
کرپشن کے الزمات کا سامناکررہے بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کے بیٹے جے شاہ کے بارے میں آر ایس ایس نے بھی اپنا موقف واضح کردیاہے ۔ این ڈی ٹی وی کی رپوٹ کے مطابق بھوپال میں جار ی آر ایس ایس کی سہ روزہ میٹنگ میں یہ کہاگیاہے کہ اگر پہلی نظر میں کرپشن کا معاملہ لگتاہے تو اس کی انکوائری ہونی چاہیئے ۔
آر ایس ایس کے اس بیان کے بعد اپوزیشن بالخصو ص کانگریس نے بی جے پی حملہ اور تیز کردیا ہے دوسری طرف جے شاہ نے دی وائر پر سوکڑور کا مقدمہ درج کررکھاہے ۔
واضح رہے کہ دی وائر ویب پورٹل نے ہی اپنی رپوٹ میں انکشاف کیاتھاکہ ایک سال میں امت شاہ کی بیٹے کی کمپنی میں 16000 گنا اضافہ ہواہے2014/15 میں جس کمپنی کے پاس 50000 روپے تھا تو 15/16 میں اس نے 80 کڑور کا ٹن آور پیش کیاہے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published.