دہلی کی تاریخی جامع مسجد جمونا دیوی کی مندر توڑ کر بنائی گئی ہے: بی جے پی نیا کا دعوی

نئی دہلی (ملت ٹائمز )
بی جے پی کے ایم پی ونے کٹیہار نے آج ایک نیا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہلی کی تاریخی جامع مسجد دراصل جمونا دیوی کی مندر ہے جسے توڑ کر سترہویں صدی میں شاہ جہاں نے مسجد بنائی تھی۔
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق اجودھیا تنازع پر ہورہے ایک ڈبیٹ میں بی جے پی ایم پی ونے کٹیہار نے یہ دعوی کیا کہ مغل بادشاہوں نے 6000 سے زائد مندریں منہدم کی تھی۔ بابری مسجد کی طرح آگرہ کا تاج محل اور دہلی کی جامع مسجد بھی مندر توڑ کر بنائی گئی تھی ۔انہوں نے دعوی کیا کہ دہلی کی جامع مسجد کی جگہ پہلے جمونا دیوی کی مندر تھی۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published.