جموں میں ایک اور دہشت گردانہ حملہ، انکاو¿نٹر میں 2 جنگجو جاں بحق ، سرچ آپریشن جاری

جموں 13فروری (ایجنسیاں)
جموں میں منگل کو فوج کیمپ پر ایک اور دہشت گردانہ حملے کی کوشش گیٹ پر تعینات سکیورٹی اہلکار کی چوکسی کی وجہ سے ناکام ہو گئی ہے۔پولیس سے منسلک ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو دہشت گردوں نے صبح قریب 4.30 بجے دومانا علاقہ میں فوجی کیمپ کے گیٹ پر پہنچ کر سیکورٹی اہلکاروں کی چوکی پر فائرنگ کی، فوجیوں نے جیسے ہی جوابی کارروائی کی جنگجو بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔دہشت گردوں کو پکڑنے کے لئے تلاش مہم چلائی جا رہی ہے۔ غور طلب ہے اس سے قبل سنیچر کو بھی جموں میں سنجوان فوجی کیمپ پر دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا، اس حملے میں 7 فوجی اہلکار سمیت جیش محمد کے دو جنگجوو¿ں بھی جاں بحق ہوئے تھے ۔ ادھر، سری نگر کے کرن نگر میں سکیورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو مار گرایا ہے، فوج عمارت کی تلاشی لے رہی ہے۔یہ بھی اطلاع مل رہی ہے کہ مقامی افراد کی طرف سے سنگ باری اور عوامی مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا ، اس سے قبل کشمیر کے آئی جی پی سویم پرکاش نے کہا کہ سرینگر میں تصادم آخری مرحلے میں ہے اور کبھی بھی انکاو¿نٹر ختم ہو سکتا ہے۔ وہیں سکیورٹی فورسز نے عمارت میں رہنے والوں لوگوں کو پیر کو باہر نکال لیا تھا۔ اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر دہشت گرد حصہ نہ جائیں، لہٰذا سکیورٹی فورسز نے رات میں فائرنگ روک دی تھی،اس سے قبل پیر کو دہشت گردوں کی فائرنگ میں سی آر پی ایف کا ایک جوان ہلاک ہوگیا تھا ۔حکام نے بتایا کہ صبح کیمپ پر حملے کی ان کی بزدلانہ کوشش ناکام ہونے کے بعد قریب کے ہی ایک مکان میں روپوش ہوگئے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ تصادم کے دوران سی آر پی ایف کی 49 ویں بٹالین کا ایک جوان زخمی ہو گیا تھا، جس نے زخمی کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published.