اوور ٹیک میں گاڑی سے چھو جانے کی بدترین سزا ، کیب ڈرائیور کا پیٹ پیٹ کر قتل

ممبئی 13 فروری (ایجنسیاں)
مذہبی منافرت کی جو آگ لگائی گئی تھی اب اس کے نتائج سامنے آرہے ہیں اور خدشہ ہے کہ اس کے ردِ عمل کی صورت میں خانہ جنگی پیدا نہ ہوجائے ۔ موصولہ ا طلاع کے مطابق یہاں مضافاتی گوونڈی میں تین نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایک کیب ڈرائیور کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ کیب ڈرائیور سلیم غلام شیخ کا گوونڈی کی اہلیہ بائی ہولکر روڈ پر نامعلوم افراد سے نوک جھونک ہوگئی تھی ۔ جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب اوورٹےک کے دوران شیخ کی گاڑی ان کی موٹر سائیکل سے چھو گئی، بس اتنا سا جرم تھا اور شرپسندوں نے اس کی یہ سزا دی کہ پیٹ پیٹ کر جان لے لینے میں ہی عافیت سمجھی ، پولیس نے بتایا کہ واقعہ کل شام پیش آیاہے۔اس کے بعد دونوں میں بحث شروع ہو گئی جس کے بعد موٹر سائیکل سواروں نے شیخ کی پٹائی کر دی۔ شواجی نگر پولیس تھانے کے سینئر پولیس انسپکٹر دیپک پگارنے کہا کہ اس دوران اس کے سر میں شدید چوٹ آئی اور ایک مقامی ہسپتال میں علاج کے دوران جاں بحق ہوگیا ۔ پگارے نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد تینوں موقع سے فرار ہو گئے اور پولیس علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ان کی تلاش کر رہی ہے، ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *