اجودھیا سے شروع ہوئی رام راجیہ رتھ یاترا ، چھ ریاستوں سے گذرنے کا عزم

فیض آباد13 فروری (ایجنسیاں)
اجودھیا سے منگل کو رام راجیہ رتھ یاترا شروع کی گئی ہے۔ چھ ریاستوں سے ہوکر گزرنے والی یہ رتھ یاترا رام نومی کے دن 25 مارچ کو رامیشورم میں ختم ہوگی۔ وشو ہندو پریشد کے لیڈر چنپت رائے نے رتھ یاترا کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اس سے پہلے کارسیوک پورم میں سنت سمیلن میں وی ایچ پی ترجمان اشوک تیواری نے سنتوں اور ہندو برادری کے لوگوں کو اجودھیا میں شاندار رام مندر کی تعمیر کا حلف دلایاتھا ۔سنتوں و ہندو برادری کے لوگوں کو حلف دلاتے ہوئے اشوک تیواری نے کہا کہ ہم سبھی ہندو بھگوان رام کی قسم کھاتے ہیں کہ حملہ آوروں کے ذریعہ ہندو اور مندروں پر کئے گئے مظالم کا بدلہ شری رام کی جائے پیدائش پر عظیم رام مندر کی تعمیر اور لاکھوں ہندو کی قربانیوں کے ادھورے کام کو پورا کرکے لیں گے۔بقول اشوک تیواری اس رام راجیہ کے توسط سے ہندوستان میں غیر ملکی حملہ آوروں کے ذریعہ تباہ کئے گئے اپنی وراثت کی دوبارہ بحالی کریں گے۔اشوک تیواری نے مزید کہا کہ ہندوستان دنیا میں ایک واحد روحانی ملک ہے۔ اس کی روحانیت کے تحفظ کیلئے تاحیات کوششیں کرتے رہیں گے۔ اس پروگرام میں منی رام داس چھاونی کے مہنت کمل نین داس ، مہنت کنہیا داس ، وی ایچ پی کے چنپت رائے ، وی ایچ پی شرد شرما سمیت سینکڑوں سادھو سنتوں اور ہندو تنظیموں سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

Related posts

1 Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.