سعودی ولی عہدکےدورہ کے خلاف برطانیہ میں اپوزیشن اور انسانی حقوق کارکنوں کا شدید احتجاج

ریاض (ایجنسی )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کےدورہ برطانیہ پرجہاں بکنگھم پیلس میں ریڈ کارپٹ بچھایا گیا،وہیں احتجاج بھی کیا گیا ۔لندن میں شہزادہ محمد بن سلمان نے برطانوی وزیراعظم ٹریزامے سے ملاقات کی،جس میں دوطرفہ سفارتی و تجارتی امور پر بات چیت کی گئی۔دونوں ممالک تجارت اور سرمایہ کاری پرآئندہ سال 65ارب پاؤنڈز خرچ کریں گے۔ملاقات میں برطانوی وزیراعظم نے یمن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرخدشات کا اظہارکیا اور مسئلے کے پرامن حل پرزوردیا۔سعودی ولی عہد کی آمد پرسینکڑوں افراد نے سعودی عرب کو یمن میں خانہ جنگی کا ذمہ دار قرار دیا اور احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت بند کرنے کا مطالبہ کیا،محمد بن سلمان نے اس سے قبل برطانیہ کی ملکہ الزبتھ سے بھی ملاقات کی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *