پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف پر پھینکا گیا جوتا

لاہور۔11مارچ(ایجنسیاں)
پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف پروہاں کے مشہور مدرسہ جامعہ نعیمیہ میں سیمینار کے دوران جوتا پھینک دیا گیا ،سیکورٹی اہلکاروں نے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے گرد سخت سکیورٹی حصاربنا لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف سیمینار سے خطاب کیلئے جامعہ نعیمیہ پہنچے ،جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیاگیا۔سابق وزیراعظم نوازشریف خطاب کیلئے ڈائس کی طرف آئے تو مشتبہ شخص نے ان کی طرف جوتا اچھال دیا جو ان کے بائیں بازو پر لگا۔تقریب میں موجود جامعہ نعیمیہ کے طلبا نے اس شخص کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا ،سیکیورٹی اہلکاروں نے اس شخص کو گرفتار کر لیا۔

Nawaz Sharif Ex PM of Pakistan

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر پھینکا گیا جوتا

Posted by Millat Times on Sunday, March 11, 2018

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *