شکست کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ نے ایس پی ۔بی ایس پی پر اتارا غصہ ،نئی حکمت عملی تیار کرنے کا اعلان

لکھنو۔14مارچ(ملت ٹائمز)
اتر پردیش اور بہار کے ضمنی انتخابات میں شکست سے دوچار اتر پر دیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ”یہ بی ایس پی-ایس پی کی جو سیاسی سودے بازی ہے، ملک کی ترقی کو روکنے کے لئے بنی ہے۔ اس کے بارے میں ہم اپنی حکمت عملی تیار کریں گے۔“
ایک دوسرے ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ پھولپور اور گورکھپور میں بی جے پی کی کراری شکست کے بعد اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ”ہم عوامی رائے کو تسلیم کرتے ہیں۔ یہ نتیجہ ناقابل یقین ہے، ہم ہار کا جائزہ لیں گے۔ جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد۔“
واضح رہے کہ اترپردیش کی گورکھپور سیٹ پرسماجوادی پارٹی کے امیدوار پروین نشاد اب 21 ہزار سے زئد ووٹوں سے بی جے پی امیدوار کو شکست دی۔ ادھرپھولپور میں بھی سماجوادی پارٹی کے امیدوار ناگیندر سنگھ پٹیل نے بی جے پی کے امیدوار کو 59613 ووٹوں کے بڑے فرق سے ہرادیا ہے۔
یوپی کی ان دونوں نشستوں پر بی جے پی کے ساتھ ساتھ وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا وقار داﺅ پر لگا ہوا تھا۔کیونکہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ تقریبا 20 سالوں پر گورکھپور سے لگاتار کامیاب ہو تے رہے ہیں اور اس سیٹ پر بی جے پی کی جیت تقریبا طے مانی جارہی تھی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *