خواتین کے ایک وفد کی مہیلاشرکچھا سمیتی سے ملاقات ،ریپ کی متاثرہ خواتین کو ایڈوکیٹ نازیہ الہی خان کا قانونی مدد فراہم کرنے کا وعد ہ

کولکاتا۔14مارچ(ملت ٹائمز)
مہیلاشرکچھا کمیٹی ریپ سے متاثرہر ایک لڑکی اور خاتون کے گھر کا دورہ کرے گی،متاثرہ سے ملاقات کرے گی اور انہیں مکمل طور پر انصاف دلانے میں تعاون کرے گی ۔ان خیالات کا اظہار ریپ کی متاثرہ خواتین سے ملاقات کے بعدبعد ایڈوکیٹ نازیہ الہی خان نے کیا ۔ اس موقع پر ملت ٹائمز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مہیلا شرکچھا سمیتی شہروں اور دیہاتوں میں ریپ کی متاثرہ خواتین سے ملاقات کے ساتھ عدالت بھی جائے گی ،قانونی طور پر انہیں مکمل طور پر انصاف دلائے گی اور ہر قدم پر معاونت کرے گی ۔
نازیہ الہی خان نے بتایاکہ بنگال میں ریپ کے بڑھتے واقعات کے تناظر میں آج خواتین کے ایک وفد نے ان سے ملاقات کی اور انہیں خواتین کی صورت حال سے آگاہ کرایا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *