یہ لالوپرساد کے نظریہ کی جیت ہے ،تین میں سے دوسیٹوں پر جیتنے کے بعد تیجسودی یاد و کا بیان

پٹنہ۔14مارچ(ملت ٹائمز)
تین میں سے دو سیٹوں پر جیت حاصل کرنے کے بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیر اعلی تیجسودی یاد ونے کہاکہ یہ فرقہ پرستوں کی ہار اور لالوپرسادیادوکے نظریہ کی جیت ہے ۔
واضح رہے کہ بہارمیں جہان آباد اسمبلی حلقہ سے اصل اپوزیشن پارٹی راشٹریہ جنتادل کے امیدوار کمارکرشن موہن عرف سودے یادو اور بھبھوا اسمبلی سیٹ سے حکمراں بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی )امیدوار رنکی رانی منتخب قراردی گئی ہیں۔ادھر ارریہ لوک سبھا سیٹ پر بھی آر جے ڈی کے امیدوار جیت گئے ہیں۔ سرفراز عالم نے اپنی حریف کو 57358 ووٹوں کے بڑے فرق سے ہرادیا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *