سعودی عرب پر حوثیوں کا ایک اور ڈرون حملہ ،اتحادی افواج کے ترجمان کا ایران پر الزام

ریاض۔12اپریل(ملت ٹائمز)
سعودی عرب کی فوج نے بدھ کے روز مملکت کے جنوبی شہر اَبھا میں یمنی حوثی باغیوں کا ایک جاسوس “ڈرون” طیارہ مار گرایاہے ۔
عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے گزشتہ شام ایک بیان میں بتایا ہے کہ سعودی فوج نے ابہا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی جانب آنے والی ایک نا معلوم چیز کا سراغ لگاتے ہوئے اسے مار گرایا۔ ترجمان کا مزید کہناہے کہ اتحادی فوج کے ماہرین نے اس کے ملبے کے تجزیے کے بعد بتایا ہے کہ یہ ایرانی ساختہ خصوصیات کا حامل حوثیوں کا طیارہ تھا اور یہ ابہا کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہا تھا حالانکہ اس کو بین الاقوامی قانون کے تحت تحفظ حاصل ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق حوثی ملیشیا نے ابر آلود موسم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یمن کے صوبے صعدہ کی جانب سے ڈرون طیارہ مملکت کی حدود میں داخل کر دیا۔ یہ طیارہ زمین کی سطح سے چار کیلو میٹر کی بلندی پر سفر کر رہا تھا۔ تاہم سعودی فورسز نے جدید ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس ڈرون طیارے کو اَبھا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نشانہ بنا لیا جب کہ اس دوران ایئر نیوی گیشن میں کوئی خلل نہیں پڑا۔دیگر ذرائع کے مطابق حوثی ملیشیا اس ڈرون طیارے کے ذریعے سعودی عرب میں عسکری اور تزویراتی ٹھکاںوں کا انکشاف چاہتی تھی تاہم طیارے کی تباہی کے سبب ان کا منصوبہ ناکام ہو گیا۔

ملت ٹائمز ایک آزاد،غیر منافع بخش ادارہ ہے جس کی آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں۔اسے جاری رکھنے کیلئے مالی مدد درکارہے۔یہاں کلک کرکے تعاون کریں
Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *