یوگی راج میں ایک اور شرمسار کردینے والا واقعہ۔8سالہ بچی کی عصمت دری کے بعد وحشیانہ قتل

نئی دہلی: (ملت ٹائمز ) معصوم بچیوں کے سے درندگی کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے، کٹھوعہ، اناؤ ،سورت، روہتک کے بعد اب یوپی کے ایٹہ ضلع میں معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت کا ننگا ناچ کھیلا گیا، یوپی میں 8سالہ بچی کے ساتھ منھ کالا کرنے کے بعد اسے قتل کر دیا ہے، واضح رہے کہ لڑکی ایک شادی میں شرکت کیلئے آئی تھی۔
اے بی پی نیوز کی ویب سائٹ پر شائع خبر کے مطابق الزام ہے کہ سونو نام کا لڑکا، لڑکی کو زیرِ تعمیر مکان میں لے جاکر اس کا ریپ کیا، جانکاری کے مطابق یہ واقعہ رات کے 1:30 کا ہے، دوران گر کے سبھی لوگ شادی کی تقریب میں مشغول تھے اور تیز موسیقی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم سونو نے بچی کو اپنے ساتھ لے گیا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، اور اس کے خلاف آئی پی سی کی دھارا 376 ،302 پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، بتایا جارہا ہے کہ ملزم کی عمر 18 سے 20 کی بتائی جارہی ہے، اناؤ، کٹھوعہ اور سورت کے واقعات کے بعد دیش میں بچیوں کے ساتھ عصمت دری اور قتل کے واقعات کو لے کر پریشان و فکر مند ہیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *