معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب صادق کی طبعیت سخت علیل،لکھنو سے دہلی ریفر کیاگیا

نئی دہلی(حماد شیخ)
معرو ف شیعہ عالم دین اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدرمولانا کلب صادق کی طبیعت شدید علیل ہوگئی اور علاج کیلئے انہیں لکھنوکے بجائے دہلی ریفر کردیاگیاہے جہاں انہیں مشہور میدانتا اسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا ہے۔مولاناکلب صادق کو پہلے لکھنو کے ایرا میڈکل یوینورسٹی اور بعد میں گلوب میڈی کیر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا لیکن ان کی حالت تشویشناک ہو جانے کے بعد ڈاکٹروں نے انھیں میدانتا اسپتال میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کے مطابق آج صبح مولانا کلب صادق کو ائیر ایمبولینس کے ذریعے دہلی روانہ کیا گیا۔ ان کے بڑے بیٹے سید کلب حسین، چھوٹے بیٹے سید کلب مہدی اور ایرا میڈکل یونیورسٹی کے محسن علی خاں بھی ان کے ساتھ دہلی کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔

ملت ٹائمز ایک آزاد،غیر منافع بخش ادارہ ہے جس کی آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں۔اسے جاری رکھنے کیلئے مالی مدد درکارہے۔یہاں کلک کرکے تعاون کریں
Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *