آئی او ایس کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام ،سماج کے سبھی طبقہ کے لوگوں کی شرکت

نئی دہلی:ہندوستانی مسلمانوں کے معروف تھنک ٹینک ادارہ انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز نئی دہلی کی جانب سے گزشتہ کل دعوت افطار کا اہتمام کیاگیاجس میں سماج کے سبھی طبقات کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر آئی او ایس کے چیرمین ڈاکٹر محمد منظور عالم نے تمام شرکاءکا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ رمضان خیر وبرکت اور عظمت والامہینہ ہے ،اتحاد ویکجہتی اور قومی ہم آہنگی کو فروغ دینے کا جذبہ پیدا ہوتاہے ۔افطار سے قبل رمضان المبارکی اہمیت ،فضیلت اورخصوصیت پر مولانا شاہ اجمل فاروق ندوی نے خصوصی لیکچربھی پیش کیا ۔
دعوت افطار میں ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر ڈاکٹر قاسم رسول الیاس۔چوتھی دنیا کے چیف ایڈیٹر سنتوش بھارتیہ ،آل انڈیامسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد ۔پروفیسر افضل وانی ۔ سیئنر صحافی سہیل انجم ۔آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے جنرل سکریٹری مولانا عبد الحمید نعمانی ۔روزنامہ خبریں کے چیف ایڈیٹر قاسم سید ۔حاجی ذاکر ۔انجینئر مسعود ۔ڈاکٹر پرویز میاں صدر آل انڈیاملی کونسل دہلی یونٹ۔ مشرف حسین ۔مرزاذکی ۔نیوز 18 اردو کے ایڈیٹر ندیم احمد ۔فادر ایم ڈی تھومر۔ کمپیوٹر ورلڈ کے مالک اصحاب الحق ۔ طارق اشرف ۔شکیل انور ۔پروفیسر اشتیاق دانش۔مظفر حسین غزالی ۔مولانا افروز عالم قاسمی ۔عبد الباری مسعودی۔ٹی این بھارتی سمیت ماہرین تعلیم،سماجی کارکنان ،وکلاء، صحافی اور مختلف ملی تنظیموں کے نمائندے نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *