کل ہند امام ایسو سی ایشن کی جانب دعوت افطار کا اہتمام

نئی دہلی (ملت ٹائمز)
دہلی میں ائمہ کے حقوق کیلئے سرگرم تنظیم کل ہند امام ایسوسی ایشن کی جانب گزشتہ 10 جون کو ایوان غالب میں دعوت افطار کا اہتمام کیاگیاجس میں دہلی کے سابق وزیر اور ایم ایل اے عاصم احمد خان ۔کیرانہ کے ایم ایل اے ناہید حسن ۔آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کے رکن مفتی اعجاز ارشد قاسمی ۔سپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ محمود پراچہ ۔زی نیوز کی اینکر محترمہ روبیکا لیاقت ،مولانا عارف اقبال قاسمی ۔مولانا جاوید صدیقی قاسمی ۔مولانا عظیم اللہ صدیقی قاسمی ۔مولانا قاسم نوری ۔صحافی جاوید رحمانی سمیت متعدد سیاسی ،سماجی وملی شخصیات نے شرکت کی ۔کل ہند امام ایسوی ایشن کے صدر مولانا ساجد رشید ی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ ماہ مبارک اتحا د ویکجہتی کا پیغام دیتاہے یہ غخواری اور ہمدردی کا مہینہ ہے ۔دعوت افطار کا مقصد بھی آپسی اتحاد اور بھائی چارہ کو فروغ دینا ہے ۔

ملت ٹائمز ایک آزاد،غیر منافع بخش ادارہ ہے جس کی آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں۔اسے جاری رکھنے کیلئے مالی مدد درکارہے۔یہاں کلک کرکے تعاون کریں
Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *