میں ابھی زندہ سلامت ہوں:سوشل میڈیا پر موت کی خبر وائرل ہونے کے بعدسینئر صحافی کلدیپ نیر کی وضاحت

نئی دہلی (ملت ٹائمز)
سینئر صحافی کلدیپ نیر کے بارے میں گزشتہ رات سے سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کررہی ہے کہ وہ انتقال کرچکے ہیں ۔متعدد لوگوں ان کی وفات پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مضمون بھی سپرد قرطاس کردیا ،کئی لوگوں نے فیس بک پر ان کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرکے اظہار رنج وغم کیا ،ملت ٹائمز کو بھی دسیوں مسیج آئے کہ کیا کلدیپ نیر کی وفات ہوچکی ہے ۔اس بارے میں ملت ٹائمز نے تحقیق کی تو معلو م ہواکہ وہ ابھی بقید حیات ہیں او ر سوشل میڈیا پروائرل ہورہی موت کی خبر ایک افواہے ۔ملت ٹائمز نے صبح کلدیپ نیر کے یہاں فون کرکے حقیقت جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہواکہ موت کا کوئی معاملہ نہیں ہے اور نہ ہی ان دنوں وہ ہسپتال میں ایڈمٹ ہیں۔
اردو کے مشہور صحافی معصوم مرادآبادی نے اپنے فیس بک اس سلسلے میں لکھاہے۔
آ دھی رات سے سوشل میڈیا پر جیدصحافی جناب کلدیپ نیر کے انتقال کی افواہ گردش کررہی ہے۔کچھ شہر ت پسند لوگوں نے ان کے ساتھ اپنی تصویریں شیئر کرکے انھیں خراج عقیدت بھی پیشن کردیا۔میں نے صبح پہلی فرصت میں کلدیپ نیر صاحب کو فون کرکے خیریت دریافت کی تو انھوں نے کہا آ ج بہت فون آ رھے ھیں خیریت توھے۔میں نے انھیں ماجرا سنایا تو ھنس کر کہنے لگے بھائی میں ابھی زندہ سلامت ھوں۔اس واقعہ سے ایک بار پھر سوشل میڈیا کی معتبر یت مجروح ھوئی۔خدا کلدیپ نیر صاحب کا سایہ تادیر قائم رکھے کہ ان جیسے معتبر صحافی اور مخلص سیکولر جہدکار ھمارے ملک میں چند ھی باقی ہیں۔۔۔۔معصوم مرادآبادی۔

میں ز ندہ سلامت ھوں: کلدیپ نیرآ دھی رات سے سوشل میڈیا پر جیدصحافی جناب کلدیپ نیر کے انتقال کی افواہ گردش کررہی ھے۔کچھ…

Posted by Masoom Moradabadi on Monday, June 11, 2018

واضح رہے کہ کلدیپ نیر بر صغیر کے سینئر اور قد آور صحافی ہیں ،آزادی سے پہلے انہوں نے اپنا سفر شروع کیاتھا اور اب تک وہ سلسلہ جاری ہے ۔2016 میں ملت ٹائمز نے ان سے ایک تفصیلی انٹر ویو لیاتھاجسے یہاں لنک پر کلک کرکے پڑھاجاسکتاہے ۔

برصغیر ہندوپاک کے نامور اور معمر صحافی جناب کلدیپ نیر کی ملت ٹائمز کے ساتھ خاص بات چیت

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *