کجریوال کی مودی کو نصیحت ،بند کریں یہ منفی سیاست

نئی دہلی :دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کو نصیحت کی وہ مثبت سیاست کریں ، کیوںکہ عوام منفی سیاست کو پسند نہیں کریںگے۔ کجریوال نے کہا کہ سی بی آئی ہمارے عہدیداروں کو فون کررہی ہے اور گالی گلوج کررہی ہے۔ انہیں پوچھ تاچھ کے لیے طلب کیا جارہا ہے اور گھنٹوں بٹھائے رکھا جارہا ہے۔ انہوں نے بی جے پی اور لیفٹیننٹ گورنر پر الزام عائد کیا کہ وہ سی بی آئی اور انسدادِ رشوت ستانی برانچ (اے سی بی) کو عام آدمی پارٹی کے خلاف استعمال کررہے ہیں۔ چیف منسٹر نے الزام عائد کیا کہ سی بی آئی (بی جے پی صدر امیت ) شاہ اور مودی کو رپورٹ دے رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ پرانے کیسس پر کام کرنے کے بجائے ہمیں نئے کیسوں میں گھسیٹا جارہا ہے۔ اے سی بی اور سی بی آئی کے پاس پہلے سے 14 کیس موجود ہیں۔ ہم ان کیسس کا موقف جاننا چاہتے ہیں۔ کجریوال نے کہا کہ وہ لوگ میرے گھر پر اور میرے دیگر وزراءکے مکانات پر دھاوے کررہے ہیں۔ وہ ہمیں گرفتار کرنے کے قابل نہیں ہیں ، کیوںکہ وہ جانتے ہیں کہ ہم دیانت دار ہیں۔ یہ سب کچھ ہمیں بدنام کرنے کے لیے کیا جارہا ہے۔ اس کا اصل مقصد ہمارا کام روکنا ہے۔ وزیر اعظم ملک کے لیے باپ جیسی شخصیت ہیں۔ انہیں عوام کا تحفظ کرنا چاہیے اور مشکلات کھڑی نہیں کرنا چاہیے۔ اگر ہم دہلی میں ایک ہزار محلہ کلینک کھولنے کی کوشش ۔

ملت ٹائمز ایک آزاد،غیر منافع بخش ادارہ ہے جس کی آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں۔اسے جاری رکھنے کیلئے مالی مدد درکارہے۔یہاں کلک کرکے تعاون کریں
Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *