کرناٹک: کانگریسی خیمہ میں جشن کا ماحول، جے نگر سیٹ سے بھی ہاری بی جے پی

  بنگلور : (ملت ٹائمز ـ ایجنسیاں) کرناٹک میں جےڈی ایس-کانگریس کی حکومت کے قیام کے بعد بی جے پی کو ایک اور شکست سے ہمکنار ہونا پڑا ہے، بنگلور کی جےنگر اسمبلی سیٹ پر ہوئے انتخابات میں کانگریس امیدوار سومیا ریڈی نے بی جے پی امیدوار بی این پرہلاد کو 3775 ووٹوں سے شکست دے دی ہے۔ کانگریس کی سومیا ریڈی کو 54،045 اور بی جے پی کے بی این پرہلاد کو 50،270 ووٹ ملے۔صبح 8 بجے ووٹوں کی گنتی شروع ہونے کے بعد سے ہی کانگریس امیدوار سومیا ریڈی نے برتری حاصل کر لی تھی اور آخر تک بی جے پی امیدوار پر انہوں نے اپنی برتری برقرار رکھی۔واضح ہو کہ بی جے پی امیدوار بی این وجے كمار کے انتقال کے بعد جےنگر میں انتخابات ملتوی کر دیا گیا تھا، وجےكمار اس سیٹ سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی تھے۔
(بشکریہ قومی آواز) 

ملت ٹائمز ایک آزاد،غیر منافع بخش ادارہ ہے جس کی آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں۔اسے جاری رکھنے کیلئے مالی مدد درکارہے۔یہاں کلک کرکے تعاون کریں
Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *