سعودی عرب میں خاتون کی ڈرائیونگ پر ناراض چند نوجوانوں نے گاڑی کو ہی آگ لگا دی

مکہ: ( ایجنسیاں) سعودی عرب میں حکومتی اجازت کے باوجود چند نوجوانوں نے ایک خاتون کو گاڑی چلانے پر دھمکیاں دیں اور بعد ازاں خاتون کی گاڑی ہی جلادی۔ 

سعودی عرب میں گزشتہ چند ماہ میں تاریخی اقدامات دیکھنے میں آئے جن میں سینما گھروں کا قیام اور خواتین کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت سہرفہرست ہیں جب کہ پہلی بار خواتین کو گاڑی چلانے کی بھی اجازت دی گئی جس کے لیے 24 جون سے انہیں باضابطہ طور پر ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کیے گئے لیکن اس کے باوجود سعودی خواتین کی مشکلات مکمل طور پر حل نہیں ہوئیں۔
ایک سعودی خواتین نے لوکل میڈیا کو انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ چند نوجوان انہیں گاڑی چلانے کے بنیادی حق سے محروم رکھ رہے ہیں اور انہیں گاڑی چلانے پر نہ صرف حراساں کیا گیا بلکہ متعدد بار دھمکیاں بھی دی گئیں اور بعد ازاں چند نوجوانوں نے ان کی گاڑی کو ہی آگ لگادی۔
سعودی عرب کے شہر مکہ کی 33 سالہ رہائشی خاتون کے مطابق نوجوانوں کا کہنا ہے کہ خواتین کو گاڑی نہیں چلانی چاہیے۔ دوسری جانب یہ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کررہا ہے جسے شہریوں کی جانب سے دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا جارہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق خواتین کو ہراساں کرنے اور گاڑی جلانے کے الزام میں 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *