وزیر اعظم مودی کے خلاف عوام میں غم وغصہ ،پنجاب کے کسانوں نے دکھایا کالاجھنڈا

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف عوامی ناراضگی بڑھتی جارہی ہے ،جیسے جیسے 2019 کے عام انتخابات قریب آرہے ہیں ان کے خلاف عوام اور کسانوں میں غم وغصہ دیکھنے میں آرہاہے ۔ایساہی واقعہ پنجاب میں پیش آیاہے جہاں کسانوں نے انہیں کالاجھنڈا دکھاکر اپنی ناراضگی کا شدید اظہار کیا۔
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف عوامی ناراضگی بڑھتی جارہی ہے ،جیسے جیسے 2019 کے عام انتخابات قریب آرہے ہیں ان کے خلاف عوام اور کسانوں میں غم وغصہ دیکھنے میں آرہاہے ۔ایساہی واقعہ پنجاب میں پیش آیاہے جہاں کسانوں نے انہیں کالاجھنڈا دکھاکر اپنی ناراضگی کا شدید اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کے ملوٹ میں شرومنی اکالی دل کے ذریعہ منعقد ’دھنیہ واد ریلی‘ میں شامل وزیر اعظم نریندر مودی شامل ہونے گئے تھے جہاں مختلف تنظیموں سے جڑے کسانوں کی مخالفت کاانہیں سامنا کرنا پڑا۔ کسانوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور کالے جھنڈے بھی لہرائے۔ حالانکہ پنجاب پولس نے وزیر اعظم کی تقریب کے مقام سے کچھ دوری پر ہی مظاہرین کسانوں کو روک دیا اور کچھ کو حراست میں بھی لے لیا، لیکن کالا جھنڈا دکھائے جانے سے کسانوں کی ناراضگی کھل کر سامنے آ گئی۔’دھنیہ واد ریلی‘ کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی حکومت کے ذریعہ کیے گئے کاموں کا گن گان کیا۔ انھوں نے کہا کہ ”ہماری حکومت نے فصلوں کی قیمت لاگت سے ڈیڑھ گنا ایم ایس پی کرنے کا تاریخی فیصلہ لیا ہے۔“ واضح رہے کہ یہ ریلی مودی حکومت کے ذریعہ ’دھان کے ایم ایس پی میں اب تک کی سب سے بڑے اضافہ‘ کے بعد منعقد کیا گیا تھا۔
پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے مرکزی حکومت کے ذریعہ ایم ایس پی میں اضافہ کو سرے سے خارج کر دیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ یہ حکومت کا چہرہ صاف کرنے کے لیے کاسمیٹک سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ امرندر سنگھ نے اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ یہ کسان طبقہ کے اہم مسائل کا حل نہیں نکالتا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *