طلاق ثلاثہ بل راجیہ سبھا میں ایک مرتبہ پھر ملتوی ،مانسو ن سیشن میں بھی پورا نہیں ہوسکا مودی سرکار کا یہ خواب 

راجیہ سبھاکے چیرمین وینکیا نائیڈو نے کہاکہ طلاق بل پر اپوزیشن کا اتفاق نہیں ہوسکاہے اس لئے یہ بل آج نہیں پیش کیا جائے گا
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
آج راجیہ سبھا میں طلاق ثلاثہ بل پیش ہوناتھا لیکن اپوزیشن کے سخت موقف کے سامنے بی جے پی حکومت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نظر آئی اور ترمیم شدہ بل کو پیش کرنے کا ارادہ ملتوی کردیا ۔آج گیارہ بجے راجیہ سبھا کی کاروئی شروع ہوئی ۔اسی دوران وزیر قانون روی شنکر پرساد نے بل پیش کرنا چاہاجسے اپوزیشن نے مستردکردیا اور تقریبا 12 بارہ راجیہ سبھا کی کاروئی بند کردی گئی ۔دوبارہ ڈھائی بجے جب کاروئی شروع ہوئی تو راجیہ سبھاکے چیرمین وینکیا نائیڈو نے کہاکہ طلاق بل پر اپوزیشن کا اتفاق نہیں ہوسکاہے اس لئے یہ بل آج نہیں پیش کیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ آج مانسون سیشن کا آخری دن تھا اور بی جے پی کی پوری کوشش تھی کہ طلاق بل پاس ہوجائے لیکن کانگریس کے سخت موقف کے سامنے بی جے پی بل پاس کرانے میں ناکام ثابت ہوئی اور اس طرح مانسون سیشن میں بل پاس کرنے کا خواب بی جے پی کا شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا ۔

ملت ٹائمز ایک آزاد،غیر منافع بخش ادارہ ہے جس کی آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں۔اسے جاری رکھنے کیلئے مالی مدد درکارہے۔یہاں کلک کرکے تعاون کریں
Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *