سناتن دھرم سے وابستہ شخص دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ،پولس نے برآمد کئے دیسی بم اور دیگر غیر قانونی ہتھیار

سناتن سنستھا نامی سخت گیر ہندو تنظیم سے وابستہ ایک شخص ویبھو راوت کا گھر اور دکان موجود ہے۔ اے ٹی ایس نے چھاپہ ماری کے دوران تقریباً 8 دیسی بم برآمد کئے ہیں

ممبئی (ملت ٹائمز)
مبئی کے نالا سوپارا علاقہ میں اے ٹی ایس (اینٹی ٹریررسٹ سکواڑ) نے چھاپہ ماری کرتے ہوئے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کیا ہے۔ جس ٹھکانہ پر چھاپا ماری کی گئی ہے وہاں سناتن سنستھا نامی سخت گیر ہندو تنظیم سے وابستہ ایک شخص ویبھو راوت کا گھر اور دکان موجود ہے۔ اے ٹی ایس نے چھاپہ ماری کے دوران تقریباً 8 دیسی بم برآمد کئے ہیں۔ حالانکہ سناتن سنستھا نے اس کی تردید کی ہے۔ ویبھو کو جمعہ کے روز عدالت میں پیش کیا گیا۔ویبھو کی دکان سے گن پاوڈر برآمد ہوا ہے جبکہ کچھ ڈیٹونیٹر بھی ملے ہیں۔ گن پاوڈر کی جتنی مقدار برآماد ہوئی ہے اس سے تقریباً 2 درجن بم تیار کئے جا سکتے ہیں۔خبروں کے مطابق ویبھو راوت سناتن سنستھا اور ہندو جن جاگرتی سمیتی کا رکن تھا اور توڑ پھوڑ اور انہدامی سرگرمیوں کو لے کر پولس کی نظر میں تھا۔ اے ٹی ایس ذرائع کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے وہ ویبھو کو ٹریک کر رہے تھے۔ شک پختہ ہونے پر جمعرات کی شام کارروائی کو انجام دیا گیا۔ ویبھو کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی۔ادھر ویبھو کے وکیل کا کہنا ہے کہ گرفتار کے حوالے سے انہیں اطلاع نہیں دی گئی۔ وکیل نے سوال کیا ہے کہ ملک اور مہاراشٹر میں کس طرح کے قانون پر عمل کیا جا رہا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *