پادریوں کے ذریعہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ،پاپائے روم کی سخت مذمت

ویٹی کن سٹی(ایجنسیاں)
پاپائے روم فرانسس نے کہا ہے کہ وہ امریکہ میں “درندہ صفت” پادریوں کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والے بچوں کے ساتھ ہیں۔ویٹی کن سٹی سے جاری ایک بیان میں پوپ کا کہنا ہے کہ امریکی کیتھولک گرجے کو اپنے ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے۔ یاد رہے کہ امریکی گرینڈ جیوری کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 7 دہائیوں کے دوران تقریباً 3 سو پادریوں نے ایک ہزار سے زائد بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایاتھا۔ اس رپورٹ کے تحت، کیتھولک چرچ نے ان واقعات کو دانستہ طور پر نظر انداز کر دیا تھا۔ جبکہ امریکہ میں ان واقعات پر قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *