ایران میں فوج کی پریڈ پر دہشت گردانہ حملہ 24 جوانوں کی موت ،55سے زائد زخمی

تہران(ایم این این )
ایران میں سنیچر کی صبح فوج کی پریڈ پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ اس حملے میں 24 جوانوں کی موت ہو گئی جبکہ 55 سے زائد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کیلئے نزدیکی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری کسی نے نہیں لی ہے۔ جانکاری کے مطابق، ایران میں ہفتہ کی صبح فوج کی پریڈ چل رہی تھی۔ اسی دوران دو دہشت گرد فوج کی وردی پہنے موٹر سائیکل پر وہاں پہنچے اور انہوں نے فائرنگ شروع کردی۔ اس گولی باری میں 24 جوانوں کی موت ہو گئی جبکہ 55 سے زائد لوگ زخمی ہو گئے۔
سرکاری ٹیلی ویڑن نے بغیر تفصیلی معلومات کے بتایا کہ دہشت گردوں کے ایک گروپ نے اہواز شہر میں پریڈ پر حملہ کر دیا۔ یہ صدام حسین کے عراق میں 1980 میں شروع ہوئی جنگ کی یاد میں منعقد کی گئی تھی۔زخمیوں کو علاج کیلئے نزدیکی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں کئی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ابھی تک کسی بھی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے

ملت ٹائمز ایک آزاد،غیر منافع بخش ادارہ ہے جس کی آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں۔اسے جاری رکھنے کیلئے مالی مدد درکارہے۔یہاں کلک کرکے تعاون کریں
Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *