فتوی کو ممنوع قرار دینے والے اتر اکھنڈ ہائی کورٹ کے فیصلے پر سپریم کورٹ نے اسٹے لگایا ،جمعیة علماءکا اظہار اطمینان

جمعیت علماء ہند کے جنرل سکریٹر ی مولانا محمود مدنی نے اسٹے ملنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک کے کونے کونے میں دارالافتاء دینی رہ نمائی کا فریضہ انجام دے رہیں۔وہ صرف سائل کے جواب میں مذہبی رہ نمائی کرتے ہیں۔

نئی دہلی (ملت ٹائمز عامر ظفر)
سپریم کورٹ نے اتر اکھنڈ ہائی کورٹ کے فیصلے پر اسٹے حکم صادر کیا ہے ۔گذشتہ اگست میں اترا کھنڈ ہائی کورٹ نے فتوی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ممنوع قرار دے دیاتھا ۔جس کے بعد جمعیة علما ءہند نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کرکے اترا کھنڈ ہائی کورٹ کے فیصلے ک چیلنج کیاتھا ۔
ملت ٹائمز کے ذرائع کے مطابق جمعیت علماءہند کی طرف سے عدالت میں ایڈوکیٹ راجیو رام چندرن، ایڈوکیٹ شکیل احمدسید،ایڈوکیٹ نیاز احمد فاروقی ، ایڈوکیٹ طیب خاں، ایڈوکیٹ مجیب الدین خاں،ایڈوکیٹ عظمی جمیل، ایڈوکیٹ پرویز دباس پیش ہوئے تھے۔ سینئر وکیل راجو رام چندر ن نے عدالت میں بحث کرتے ہوئے کہاکہ ہائی کورٹ کا فیصلہ دستو ر ہند کی دفعہ 26اور وشوا لوچن مدان کیس بنام حکومت ہند میں بذات خود سپریم کورٹ کے فیصلے کی شدید خلاف ورزی ہے۔ دستور ہند کی دفعہ 26(B) میں ہر ایک کو اپنے مذہبی مسائل میں خود کے انتظام کا حق دیا گیا ہے،لہذا اسے کوئی بھی عدالت ختم نہیں کرسکتی۔نیز دستورکی دفعہ 141یہ واضح کرتی ہے کہ کسی عدالت کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف فیصلے دینے کا حق نہیں ہے۔ اس بات کی بھی شکایت کی کہ ہائی کورٹ نے لشکر پنچایت کے فرمان کو ’فتوی‘سمجھنے کی غلطی کی ہے اور اس سلسلے میں صرف ہندی کے ایک اخبار کو بنیاد بنا کر فیصلہ دے دیا گیا۔حالاں کہ اخبار کے مطالعے سے یہ ظاہر ہوتاہے کہ وہ محض پنچایتی فرمان ہے اور اس کا فتوی سے دور دور تک تعلق نہیں ہے۔ یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ فتوی کسی پنچایت سے نہیں بلکہ دارالافتاء یا کسی اہل مفتی کے ذریعہ ہی دیا جاتاہے اور اس کی حیثیت صرف پوچھنے والے کی شرعی مسئلہ پر رہ نمائی تک محدود ہے۔
عرضی گزار اورجمعیت علماء ہند کے جنرل سکریٹر ی مولانا محمود مدنی نے اسٹے ملنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک کے کونے کونے میں دارالافتاء دینی رہ نمائی کا فریضہ انجام دے رہیں۔وہ صرف سائل کے جواب میں مذہبی رہ نمائی کرتے ہیں۔ یہ بات صاف طور پر سمجھ لینی چاہیے کہ فتوی کوئی فرمان نہیں ہے۔انھوں نے عدالت کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے موقع کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے فوری اسٹے کا حکم جاری کیا ہے۔ امیدہے کہ عدالت مثبت اور تعمیر فیصلہ سنائے گی ۔

ملت ٹائمز ایک آزاد،غیر منافع بخش ادارہ ہے جس کی آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں۔اسے جاری رکھنے کیلئے مالی مدد درکارہے۔یہاں کلک کرکے تعاون کریں
Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *