سعودی صحافی جمال قاشقچی کا معمہ حل کرنے کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق

سعودی عرب کی تجویز پر جمال قاشقچی کے واقعے کے حقائق کا پتہ چلانے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے

انقرہ(ایم این این)
ترکی سے غائب سعودی عرب کے صحافی جمال قاشقچی کے غائب ہونے کا معاملہ حل کرانے کیلئے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی تجویز پر جمال قاشقچی کے واقعے کے حقائق کا پتہ چلانے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دو اکتوبر کو استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانے جا نے لیکن واپسی پر لاپتہ ہونے والے سعودی عرب کے سنئیر صحافی جمال قاشقچی کا معمہ جاری ہے۔
استنبول کے چیف پراسیکیوٹر نے قاشقچی کے بارے میں پہلے ہی تحقیقات کا آغاز کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

ملت ٹائمز ایک آزاد،غیر منافع بخش ادارہ ہے جس کی آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں۔اسے جاری رکھنے کیلئے مالی مدد درکارہے۔یہاں کلک کرکے تعاون کریں
Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *