اسلحہ کے حصول میں مشرق وسطی سب سے آگے ،سعودی عرب دوسرنمبر پر

ریاض۔11مارچ(ایجنسیاں)
اسٹاک ہوم میں قائم بین الاقوامی ریسرچ سینٹر کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے 5 سال میں مشرق وسطی کا خطہ اسلحہ کے حصول میں سب سے آگے رہا ہے جبکہ سعودی عرب دوسرے نمبر پر ہے۔
رپورٹ کے مطابق عربی ایڈیشن بہ عنوان حصول اور ترک اسلحہ اور عالمی امن کے عنوان سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلحہ کے حصول اور اس کی تیاری پربجٹ خرچ کرنے والے ممالک میں سعودی عرب دوسرے نمبر پر ہے۔انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈان سمیتھ کا کہنا ہے کہ 2012 کے بعد دنیا بھر میں اسلحہ کی تجارت میں 11 فیصد اضافہ ہوا ہے جوکہ حالیہ تاریخ کا یہ غیرمعمولی اضافہ ہے۔سویڈش ریڈیو سے بات کرتے ہوئے مسٹرسمیتھ نے کہا کہ اسلحہ کے حصول کے اعتبار سے مشرق وسطی سب سے آگے ہے جبکہ دنیا بھر میں اسلحہ کے حصول اور اس کی تیاری پربجٹ صرف کرنے والے سات ملکوں میں سعودی عرب دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطین ، اسرائیل تنازع، خلیجی ملکوں کے باہمی تعلقات میں اتارو چڑھا، شام، یمن، عراق، لیبیا اور مصر میں جاری خانہ جنگی اسلحہ کے حصول میں سب سے آگے ہیں۔