الہ آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ناہید آرا مونس نے اپنے بھائی کو فیملی کے ساتھ دارالعلوم دیکھنے کیلئے بھیجا، مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی سے بھی ہوئی ملاقات 

دیوبند(ملت ٹائمز؍سمیر چودھری)
ہائی کورٹ الہ آباد کی خاتون جج محترمہ ناہید آرا مونس کے بھائی ظفرمونس آج اپنی فیملی کے ساتھ دارالعلوم دیوبند کی دیکھنے کی خواہش سے یہاں پہنچے ،جہاں انہوں نے مہتمم دارالعلوم دیوبند مفتی ابوالقاسم نعمانی سے ملاقات کی اور دارالعلوم دیوبند کی قدیم وجدید عمارات، لائبریری اورمسجد رشید وغیرہ کودیکھ خوشی کااظہارکرتے ہوئے بتایا کہ عظیم دینی درسگان پہنچنے کی آج ان کی دیرینہ خواہش کی تکمیل ہوئی ہے۔ ادارہ کے مہمان خانہ میں مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی سے ملاقات کے دوران ظفر مونس نے بتایا بچپن سے ان کی دارالعلوم دیوبند کو دیکھنے کی خواہش تھی جو آج پوری ہوگئی اور آج دارالعلوم دیوبند پہنچ روحانی مسرت حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے مہتمم دارالعلو م دیوبند سے ملاقات کے دوران ادارہ میں دی جانے والی تعلیم و تربیت کے حووالہ سے گفتگو کی جس پرمہتمم دارالعلوم دیوبند نے ادارہ میں دی جانے والی تعلیم و تربیت ،طلباء کی تعداد اور دارالعلوم دیوبند و یہاں کی اکابرین کی زریں تاریخ سے مہمانوں کو روشناس کرایا ۔ اس دوران پروٹو کول روہتاش سنگھ نے بتایاکہ جسٹس ناہید آرا مونس کے بھائی ظفر مونس اور ان کی فیملی آج دارالعلو م دیوبند دیکھنے کی خواہش سے یہاں پہنچی تھی ،انہوں نے دارالعلوم دیوبند کو دیکھنے کے علاوہ مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی اور دیگر علماء سے ملاقات کی ،اس کے علاوہ لائبریر ی میں موجودہ قدیم کتابی نسخے دیکھنے کے علاوہ دارالعلوم دیوبند کی پرشکوہ عمارت کی بھی زیارت کی۔ اس دوران سی جی ایم سہارنپور دیپا رائے،اے سی جی ایم سہارنپور روندکمار،اے سی جی ایم دیوبند سشیل کمار،تحسین خاں ایڈوکیٹ،مولانا مقیم الدین قاسمی اور مولانا مرتضیٰ قاسمی وغیرہ موجود رہے۔