بنگال میں مسلمانوں کو لبھانے کی کوشش ناکام ثابت ہورہی ہے ،بی جے پی کے مسلم سمیلن میں نہیں کی لوگوں نے شرکت کولکاتہ،

12جنوری(ملت ٹائمز)
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)نے جمعرات کو مغربی بنگال میںمسلم کانفرنس کا اہتمام کیا۔کانفرنس میں بڑی تعداد میں مسلم کمیونٹی ے پہنچنے کی توقع کی گئی تھی لیکن زیادہ ترکرسیاں خالی رہیں۔بی جے پی اس کے ذریعے اقلیتوں کے اپنی طرف متوجہ ہونے کی امید کر رہی تھی۔رپورٹ کے مطابق کانفرنس میں صرف چند سو افراد تھے۔ رپورٹ کے مطابق بی جے پی نے اقلیتوں کو کولکاتہ کے محمد علی پارک میں جمع کیا،مغربی بنگال میں بڑی تعداد میں مسلم ووٹرز کودیکھتے ہوئے پارٹی اس کمیونٹی کو اپنا بنانے میں مصروف ہے۔اس کانفرنس میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صدر عبدالرزاق انصاری کے ساتھ مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش اور سینئر لیڈر مکل رائے بھی موجود تھے۔ریاست میں مسلمانوں کی ایک بہت بڑی آبادی ہے، اسی لئے یہ کمیونٹی سیاسی طور پر اہم ہے۔اس لئے کمیونسٹ پارٹی اور ممتا بنرجی کے بعد اب بی جے پی نے بھی مسلمانوں کو رجھانے کی کوششیں شروع کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق بی جے پی نے ایسے وقت میں مسلم کانفرنس کا اہتمام کیا ہے جب اس سال مغربی بنگال میں پنچایتی انتخابات ہونے والے ہیں۔