پرگتی میدان میں قادیانیوں کے مشن کو ناکام بنانے کیلئے مجلس تحفظ ختم نبوت کی ٹیم سرگرم ، لٹریچرکی تقسیم

(نئی دہلی۔پریس ریلیزملت ٹائمز)
مجلس تحفظ ختم نبوت دہلی کی جانب سے پرگتی میدا ن میں لگے عالمی کتابی میلہ میں اردو، ہندی اور انگلش میں لٹریچر کی تقسیم کا مفت بندوبست کیا گیا ہے اس کا آج چھٹا دن ہے۔ مجلس تحفظ ختم نبوت دہلی کے حلقہ ذاکر نگر اوکھلا یونٹ کے ارکان اور ممبران باری باری اس میں حصہ لے رہے ہیںان کی رہنمائی اور سرپرستی کل ہند مجلس تحفظ ختم نبوت دارلعلوم دیوبند کے نائب ناظم مولانا شاہ عالم گورکھپوری کر رہے ہیں جب کہ روزانہ نگرانی کے فرائض اوکھلا یونٹ کے صدر مولانا شمیم احمد قاسمی اور ناظم قاری محمد عارف جمال اداکر رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ پرگتی میدان میں لگنے والے اس عالمی کتابی میلے میں مسلمانوں کے دین و ایمان کو برباد کرنے والے طرح طرح کے باطل فتنوں کے لٹریچر تقسیم ہو رہے ہیںاور ان کے بک اسٹال بھی لگے ہوئے ہیں۔ ان سے کتابوں کے شائقین مسلمانوں کی بڑی تعدادنہ جاننے کی وجہ سے متاثر ہو کر اپنا دین و ایمان کھو رہی ہے۔ مجلس کے دہلی یونٹ کے ناظم قاری عارف جمال نے بتایا کہ کالج اور یونیورسٹیوں کے طلبہ پر مشتمل بائیس نفر کی ایک ٹیم بنائی گئی ہے جو قادیانیوں یا شکیلیوں یا دیگر باطل گروپوں کے ہاتھ چڑھنے والے مسلمانوں کو صحیح ایمان و عقائد پر مشتمل لٹریچر مفت فراہم کرنے اور ان کو سمجھانے میں مشغول ہیں ۔
ناظم مجلس کے بقول لٹریچر کی تقسیم کا نظم مکتبہ منہاج القرآن مولانا طاہر القادری کے بک اسٹال نمبر۰۸۲حال نمبر ۲۱کے ذریعہ کیا گیا ہے۔ مکتبہ کے انچارج سہیب ملک نے بتایا کہ ارتدادی فتنوں کی جانب سے لگے بک اسٹالوں سے مسلمان دھوکہ میں مبتلا ہو کر لٹریچر خرید رہے ہیں لیکن ان کو صحیح سجھاو¿ دینے والے افراد کی یہاں کمی محسوس ہو رہی تھی۔ الحمداللہ مجلس تحفظ ختم نبوت دہلی کے ذریعہ سے مناسب انداز میں اس کمی کی بھرپائی ہو رہی ہے۔
ناظم مجلس نے بتایا کہ آج مولانا شاہ عالم گورکھپوری کے ہمراہ دہلی مجلس کے بہت سارے ممبران نے حال نمبر ۰۱ اور ۲۱ میں پہنچ کر خود بھی حالات کا جائزہ لیا اور کام کرنے والے نوجوانوں ذیشان احمد ،فرحان احمد ،اور محمدشاد ،مولانا غانم کٹکی سابق مبلغ مجلس اورمولانا چاند منصوری ،مولانا ارشاد ایم پی ،مکتبہ منہاج القرآن کے کارکنان شیخ سید سرور حسین اور شیخ آفریدی وغیرہ کو مبارک باد پیش کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔