چارججوں کی تشویش سے کانگریس نے بھی کیا اتفاق،جمہوریت پر منڈلاتے خطرات کا کیا اعتراف

نئی دہلی،12جنوری (ملت ٹائمز)
سپریم کورٹ کے چار سینئر جسسٹس کی طرف سے کھلے عام اعلیٰ عدالت میں حالات بہتر نہ بتائے جانے کے لئے کانگریس نے کہا کہ جمہوریت خطرے میں ہے۔کانگریس پارٹی کے ٹوئٹر ہینڈل پر کہا گیاکہ ہم یہ سن کر بہت فکر مند ہیں کہ سپریم کورٹ کے چا ر ججوں نے اعلیٰ عدالت کے کام کاج پر تشویش ظاہر کی ہے۔جمہوریت خطرے میں ہے۔سپریم کورٹ کے چار سینئر ججوں نے پریس کانفرنس بلوایا اور یہ کہ سپریم کورٹ میں حالات ٹھیک نہیں ہےں اور کئی ایسی چیزیں ہوئیں جن کی ضرورت نہیں تھی۔