یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی بنائے جانے کے اعلان پر ترکی میں شدید احتجاج،امریکی سفارت خانہ کے سامنے امریکی پرچم اور ٹرمپ کا مجسمہ نذر آتش

استنبول (ایجنسیاں)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنا سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے اعلان کے بعد ترکی میں ہزاروں مرد وخواتین سٹرکوں پر نکل آئے ہیں اور امریکی صدر کی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کردیا ، اس اعلان کے بعد ترکی میں عورتوں ، بچوں اور بزرگوں سمیت ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں جبکہ دارالحکومت استنبول میں سینکڑوں افراد امریکی سفارتخانے کے باہر جمع ہو گئے اور مسلسل احتجاج کر رہے ہیں، مظاہرین امریکی پرچم اور ڈونلڈ ٹرمپ کے نظر آتش کر رہے ہیں۔