قانون کو اپنے ہاتھ میں لینا قابل مذمت ، افسوس ناک اور غیر اسلامی حرکت ،‌ اودے پور قتل پر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا بیان

نئی دہلی: مولانا خالد سیف اللہ رحمانی جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اپنے پریس نوٹ میں کہا ہے کہ کسی بھی مذہبی مقدس شخصیت کی شان میں گستاخی کرنا ایک سنگین جرم ہے، بی جے پی کی ترجمان و نمائندہ نپور شرما نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں جو اہانت کی حرکت کی ہے، وہ مسلمانوں کے لیے بے حد تکلیف دہ ہے، نیز حکومت کا اس پر کوئی کاروائی نہیں کر نا زخم پر نمک رکھنے کے مترادف ہے لیکن اس کے باوجود قانون کو اپنے ہاتھ میں لینا اورکسی شخص کو بطور خود مجرم قرار دے کرقتل کر دینا نہایت قابل مذمت حرکت ہے، نہ قانون اس کی اجازت دیتا ہے اور نہ اسلامی شریعت اس کو جائز ٹھہراتی ہے؛ اس لیے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ادے پور( راجستھان ) میں پیش آنے والے واقعہ کی سخت مذمت کرتا ہے، بورڈ اس مسئلہ میں شروع سے ایک طرف مسلمانوں سے اپیل کرتا رہا ہے کہ وہ صبر سے کام لیں اور قانونی راستہ اختیار کر میں ، دوسری طرف حکومت سے اپیل کرتا رہا ہے کہ یہ مسلمانوں کے لیے بہت ہی جذباتی مسئلہ ہے ؛ اس لئے کسی بھی مقدس مذہبی شخصیت کی اہانت کے سلسلہ میں سخت قانون بنا چاہیے اور ایسے مسائل میں فوری طور پر کارروائی کرنی چاہئے ، بورڈ ایک بار پھر مسلمانوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ ہرگز قانون کواپنے ہاتھ میں نہیں لیں اور ایسے کسی بھی عمل سے بچیں جو سبھی یکجہتی اور ہم آہنگی کو متاثر کرتی ہو۔


Posted

in

,

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *