ماہ مبارک کے اخیر عشرہ کی شروعات،لاکھوں مسلمان بیٹھ گئے اعتکاف میں

نئی دہلی :عرب ممالک سمیت ہندوستان اور پاکستان میں آج شب سے ماہ مبارک کا اخیر عشرہ شروع ہوگیا ہے اور مسلمان بڑی تعداد میں اعتکاف میں بیٹھ گئے ہیں ۔ماہ مبارک کا اخیر عشرہ مغفرت کا عشرہ کہلاتاہے جس میں اہل ایمان مساجد اور گھروں میں اللہ کو راضی کرنے کے لیے اعتکاف کرتے ہیں۔ اعتکاف کی تنہائی میں مسلمان جہاں دنیاوی کام سے الگ ہوکر رب کائنات کی رضا کے لئے عبادات و مناجات میں مصروف رہتے ہیں وہیں روحانی پاکیزگی سے بھی سیراب ہوتے ہیں۔ خالق کائنات کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے عید کا چاند نظر آنے تک عبادات کا یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔
ہر سال کی طرح امسال بھی لاکھوں افراد نے اعتکاف میں بیٹھنے کی سعادت حاصل کرلی۔ مرد حضرات مسجد میں اعتکاف میں بیٹھے جب کہ خواتین نے گھر پر ہی اعتکاف میں بیٹھنے کی سعادت حاصل کی ہے ۔

SHARE