ایم پی میں بھیڑ کے ہاتھوں پولس افسر کا قتل ،8 افراد حراست میں

ولس اہلکار اور کوٹوار نے جیسے ہی آٹھ سے دس لوگوں کی بھیڑ کو حملہ کرتے ہوئے دیکھا، وہ دونوں بھاگ کھڑے ہوئے۔ اے ایس آئی ناگلے تنہا بچے اور ان کی بدمعاشوں و اس کے ساتھیوں نے قتل کر دیا
بھوپال(ایجنسی)
مدھیہ پردیش میں ایک اے ایس آئی دیو چند ناگلے کو بھیڑ کے ذریعہ قتل کردینے کا سامنے آیاہے ۔۔ ایڈیشنل پولس سپرنٹنڈنٹ نیرج سونی نے بتایا کہ ”اومریٹھ تھانہ کے اے ایس آئی ناگلے بدمعاش جوہر سنگھ (جس کے نام وارنٹ تھا) کو پکڑنے کے لیے منگل کی شب جمنیا جیٹھو گاوں گئے تھے تبھی ان پر کلہاڑی اور ڈنڈے وغیرہ سے لوگوں نے حملہ کر دیا جس سے ان کی موت ہو گئی۔“نیرج سونی کے مطابق اس معاملے میں 8 لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے اور پولس کارروائی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ناگلے کے ساتھ ایک پولس اہلکار اور کوٹوار (گاوں کا لیکھا جوکھا رکھنے والا) بھی تھے لیکن تینوں غیر مسلح تھے۔ پولس اہلکار اور کوٹوار نے جیسے ہی آٹھ سے دس لوگوں کی بھیڑ کو حملہ کرتے ہوئے دیکھا، وہ دونوں بھاگ کھڑے ہوئے۔ اے ایس آئی ناگلے تنہا بچے اور ان کی بدمعاشوں و اس کے ساتھیوں نے قتل کر دیا۔

SHARE