ہر ایک ہندوستانی خاتون میں ہم اندرا گاندھی جیسی شخصیت دیکھنا چاہتے ہیں ۔انہیں بااختیار بنانا اور ان کے حقوق کی جنگ لڑناہمار اولین مقصد

ہماری دنیا ٹرسٹ کی جانب سے متعدد شخصیات نمایاں کارنامہ انجام دینے کیلئے اندر گاندھی انٹرنیشنل ایوارڈ سے سرفراز
نئی دہلی (عامر ظفر قاسمی ملت ٹائمز )
ہندوستان کی سابق وزیر اعظم محترمہ اندر گاندھی دنیا کی طاقت ور ترین خاتون تھیں،وہ ایک وزیر اعظم کے ساتھ ملک اور خواتین کیلئے آئیڈیل لیڈی اور مشعل راہ تھیں۔ہماری دنیا ٹرسٹ کا مشن ہے کہ اندرا گاندھی کی طرح ہندوستان کی ہر خاتون آئرن لیڈی ،طاقتور اور بااختیار بنے۔اسی مقصد سے سابق وزیر اعظم آئرن لیڈی اندر اگاندھی کی 34 ویں برسی کی مناسبت سےیہ پروگرام منعقد کیا جارہاہے۔ان خیالات کا اظہار محترمہ شبینہ اعظمی صدر ہماری دنیا ٹرسٹ نے آج غالب اکیڈمی نظام الدین میں ایک پروگرام کے دوران افتتاخی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے مزید کہاکہ گذشتہ دوسال کے مختصر سے سفر میں ہم نے اپنے کاموں کے ذریعہ اپنی پہچان خودکرائی ہے۔ہمارا مشن اور اہم ایجنڈہ معاشرہ میں خواتین کی ترقی ،فلاح وبہبود ،انہیں بااختیار بنانا ،سماج میں عزت وقار فراہم کرنا ،جہیز جیسی لعنت کا خاتمہ اور ان کے حقوق کی جنگ لڑناہے۔ہماری دنیا ٹرسٹ اپنے قیام کے فورا بعد ان تمام شعبوں میں کام کررہی ہے اور ہمیں مسلسل کامیابی ملتی جارہی ہے۔خواتین کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کے علاوہ ریلیف اور دیگر سماجی کاموں میں بھی ہماری دنیا ٹرسٹ کی شرکت رہی ہے۔حال ہی میں کیرالہ میں تبان کن سیلاب آیاتھاجہاں ہماری دنیا ٹرسٹ نے 25 ٹن اناج ،کپڑا او ردیگر ضروری اشیائ بھیج کر بازآبادکاری کے کام میں حصہ لیا۔ تعلیم ،فری کوچنگ اور اس جیسے دیگر سماجی اور تعلیمی کام بھی ہماری دنیا ٹرسٹ کے تحت انجام دیئے جاتے ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر تاج الدین انصاری ۔ڈاکٹر عبد القادر شمس ۔عبد السمیع سلمیانی ۔شمس تبریز قاسمی ۔اسعد فلاحی۔ کمل زینت ۔ محمد رفیع حسن پٹھان ۔ڈاکٹر ریاض۔ کمل سنگھ گینتا۔ محمد جہانگیر۔ محترمہ سیما جوشی ۔ ڈاکٹر ککریجا۔ محمد طارق۔ رخسانہ پروین۔ انجو ڈرال۔ شریف شمیم احمد ۔ سیکندر اعظم۔ عائشہ محمد غورث سمیت متعدد اسکالرس اور مہمانوں نے بھی خطاب کیا اور ہماری دنیا ٹرسٹ کے کاموں کی ستائش کی ۔
اس موقع پر ہماری دنیا ٹرسٹ نے مختلف شعبوں اور میدانوں میں کام کرنے والے نمایاں اشخاص کو اند را گاندھی انٹر نیشنل پرائڈ ایوارڈ سے بھی سرفراز کیا جس میں اسعد فلاحی ،ڈاکٹر تاج الدین انصاری ،حفظ الرحمن قاسمی ۔ عبد السمیع سلیمانی ۔ ملت ٹائمز کے ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی ۔ ڈاکٹر عبد القادر شمس ۔ محمد معصوم۔ عمرخان ۔منور عالم۔ریشمافاروقی ۔محمد قیصر صدیقی۔ شمس آغاز ۔ اکمل بلرامپوری۔شبینہ ناز۔ سید اشتیاق عالم ۔افسر کمال۔ ظفر امام ۔محمد سعد ۔ محمد فیروز۔محمد فیروز قریشی ۔ محمد ضوان وغیرہ کے نام سر فہرست ہیں ۔جبکہ ہماری دنیا ٹرسٹ کے تمام اراکین نے ایک خصوصی ایوارڈ قومی صدر محترمہ شبینہ اعظمی کو بھی دیا ۔نظامت کا فریضہ محترمہ ریشمافاروقی اور اکمل بلرامپوری نے انجام دیا ۔پروگرام کے کنوینر اقبال خان نے اخیر میں تمام شرکاءاور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

SHARE