آج کھولاگیا سبریمالہ مندر کا دروزاہ ،تمام عمر کی خواتین کا داخلہ یقینی بنانے کیلئے ریاسی حکومت کی جانب سے سیکوریٹی کے سخت انتظامات

تری ونت پورم (ایم این این )
سبریمالہ مندر کے دروازے پیر کی شام ایک بار پھر کھول دیے گئے ہیں۔ بھگوان ایپّا کا مندر ایک دن کے لیے کھلا رہے گا۔ عقیدتمند منگل کی شب 10 بجے تک یہاں آ سکیں گے۔ اتھجا پوجا کے بعد دروازے بند ہو جائیں گے۔ مندر میں سبھی عمر کی خواتین کے داخلے کے لیے کئی تنظیموں کے ذریعہ ایک بار پھر احتجاجی مظاہرے کے امکان کو دیکھتے ہوئے تقریباً 2300 پولس اہلکاروں نے مندر احاطہ کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

قدم قدم پر پولس جوان تعینات نظر آ رہے ہیں۔گزشتہ مرتبہ بڑے پیمانے پر تشدد آمیز مخالفت کو دیکھتے ہوئے یہ پختہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ پتھنم تھٹّا ضلع کلکٹر پی بی نوح نے مندر قصبہ اور اس کے آس پاس ممانعت کے حکم کا اعلان کر دیا ہے۔ مظاہروں کو روکنے کے لیے چار یا اس سے زیادہ لوگوں کو اکٹھا ہونے پر پابندی لگا دی گئی۔

SHARE