ملک بھر میں منائی جارہی ہے دیوالی

روشنیوں کا تہوار ملک بھر میں آج روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس فیسٹیول کے دوران جو برائی پر اچھائی کی جیت کی یاد میں منایا جاتا ہے، مکانات، منادر اور دیگر عوامی مقامات کو روشنیوں سے سجایا جاتا ہے
نئی دہلی (ایم این این )
روشنیوں کا تہوار ملک بھر میں آج روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس فیسٹیول کے دوران جو برائی پر اچھائی کی جیت کی یاد میں منایا جاتا ہے، مکانات، منادر اور دیگر عوامی مقامات کو روشنیوں سے سجایا جاتا ہے۔ اس موقع پر پوجا کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اتراکھنڈ کے ہرشل میں تعینات فوج اور انڈو تبت بارڈر پولیس فورس (آئی ٹی بی پی) کے جوانوں کے ساتھ دیوالی منائی۔ اس موقع پر مسٹر مودی نے جوانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ دور افتادہ برفیلی اونچایوں میں جوانوں کی اپنی ڈیوٹی کے تئیں ذمہ داری ملک کی طاقت کو مستحکم کرتی ہے اور ساتھ ہی 125 کروڑہندوستانیوں کے خواب اور مستقبل کو محفوظ رکھنے کی قوت فراہم کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دیوالی روشنی کا تہوار ہے۔ یہ بھلائی کی روشنی پھیلاتا ہے اور خوف کو دور کرتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جوان اپنی عہد بندی اور ڈسپلن کے ذریعہ سے لوگوں کے درمیان سلامتی اور بے خوفی قائم رکھنے میں مدد کررہے ہیں۔ انہوں نے یاد کیا کہ وہ گجرات کے وزیر اعلی بننے کے بعد سے ہی دیوالی کے موقع پر فوجیوں کے پاس جارہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر کیلاش مانسرور دورہ کے دوران آئی ٹی بی کے جوانوں کے ساتھ ہوئی اپنی بات چیت کا بھی ذکر کیا۔

ملت ٹائمز ایک آزاد،غیر منافع بخش ادارہ ہے جس کی آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں۔اسے جاری رکھنے کیلئے مالی مدد درکارہے۔یہاں کلک کرکے تعاون کریں
Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *