رام مندر اور ہندتوا ہوگاالیکشن 2019 کا اہم ایجنڈا ،آر ایس ایس کا اشارہ !

بی جے پی نے ساڑھے چارسالوں میں کچھ کام نہیں کیاہے ایسے میں ماناجارہاہے کہ 2019 کا الیکشن بی جے پی ترقیاتی ایجنڈا کے بجائے ہندتو ا اور رام مندر کے نام پر لڑے گ
نئی دہلی (ایم این این )
بی جے پی نے ساڑھے چارسالوں میں کچھ کام نہیں کیاہے ایسے میں ماناجارہاہے کہ 2019 کا الیکشن بی جے پی ترقیاتی ایجنڈا کے بجائے ہندتو ا اور رام مندر کے نام پر لڑے گی اور اس کے اشارے بھی مل رہے ہیں ۔
وارانسی کے کوئیرآج پور واقع سنت اتلانند اسکول میں گزشتہ کچھ دنوں سے ایک تقریب چل رہی ہے۔ اس تقریب کے چوتھے دن یعنی بدھ کے روز آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کی ’پاٹھ شالہ‘ میں پورے دن کلاس چلی۔ اس میں پورے ملک سے تقریباً 250 چنندہ پرچارکوں کے سامنے موہن بھاگوت نے اپنی باتیں رکھیں۔ انھوں نے یہاں جو کچھ بھی کہا اس سے واضح اشارہ ملتا ہے کہ 2019 لوک سبھا انتخابات کے لیے آر ایس ایس کی پالیسی طے ہو گئی ہے اور ایودھیا میں رام مندر تعمیر کے ساتھ ساتھ ہندوتوا کا ایشو ترجیحی بنیاد پر اٹھایا جائے گا۔ایک ہندی نیوز ویب سائٹ کے مطابق آر ایس ایس سربراہ نے پرچارکوں سے خطاب کے دوران صاف کہا کہ لوک سبھا انتخاب سے پہلے رام مندر تعمیر اور ہندوتوا کے ایشوز کو نئی چمک عطا کی جائے گی۔ ہر شہر اور گاوں گاوں تک پھر رام مندر تعمیر کی دھ±ن سنائی پڑے گی اور اس کے لیے ہر سطح کے پرچارک اور سویم سیوک یکجا ہوں گے۔ موہن بھاگوت نے یہ بھی کہا کہ ”آر ایس ایس کارکنان کو اہلیت کےساتھ سماج میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔ آر ایس ایس کی پہچان سماج میں ڈسپلن سے ہوتی ہے اور سبھی کو اس پر عمل کرنا چاہیے۔“

SHARE