آل انڈیا ملی کونسل کی مرکزی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس 18 نومبر کو ہوگا۔تیاریا ں جاری

جامعہ رحمت میں منعقد ہونے والے اس اجلاس کے بابت مولانا عبدالمالک مغیثی نے بتائی تفصیلات
دیوبند(سمیر چودھریملت ٹائمز)
ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں آل انڈیا ملی کونسل کی مجلس عاملہ کا خصوصی اجلاس آئندہ 18 نومبر کو علاقہ کے معروف دینی درسگاہ جامعہ رحمت گھگرولی میں منعقد ہوگا، اس دوران ایک اہم پروگرام کا انعقاد کیاگیا جس میں شہر و ضلع سہارنپور کے تمام راکین کے علاوہ پورے ملک سے کونسل سے منسلک اور ملک کی نامور شخصیات و دانشوران شرکت کرینگے۔ اس بابت پروگرام کے کنوینر و رکن مرکزی مجلس عاملہ اور جامعہ رحمت گھگرولی کے روح رواں مولانا و ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی نے کہاکہ اس وقت ملک بہت نازک دورسے گزر رہاہے، ملت اسلامیہ سنگین حالات سے دوچار ہے،سیاسی و سماجی منظر نامہ تیزی سے تبدیل ہورہاہے، اقلیتیں بالخصوص مسلمان خوف و ہراس میں مبتلاءہیں، ایسے حالات میں ضروری ہوگیاہے کہ ہم سب سر جوڑکر بیٹھیں اور تمام پیش آمدہ مسائل و مشکلات کے حل کے لئے مو¿ثر لائحہ عمل مرتب کریں،چنانچہ ان ہی مقاصد کے حصول کے لئے آل انڈیا ملی کونسل کی قومی مجلس عاملہ کا اجلاس آئندہ 18 نومبر بروزاتوار کو علاقہ کی معروف دینی درسگاہ جامعہ رحمت گھگرولی میں منعقد ہورہاہے، جس میں ملک و ملت کے تعلق سے اہم نکات پر ترجیجی فیصلے کئے جائینگے ،اس موقع پر مجلس استقبالیہ نے ایک اہم پروگرام منعقدکرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی صدارت آل انڈیا ملی کونسل کے قومی صدر مولانا حکیم عبداللہ مغیثی کرینگے ،جن کا خصوصی خطاب ہوگا۔ اس پروگرام میں ملک کی نامور شخصیات شرکت کرینگیں۔

SHARE