نتیش کے وزیرکو کالا جھنڈا دکھانے کی پاداش میں پچاس لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج ،زین الانصاری کے قاتلوں کی گرفتاری کا کررہے تھے مطالبہ

گذشتہ دنوں سیتامڑھی میں بہار کے نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی کو بھی کالا جھنڈا دکھایاگیاتھا لیکن اس معاملہ میں کسی کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیاگیا
سیتامڑھی (محمد قیصر صدیقیملت ٹائمز)
سیتامڑھی میں زین الانصاری کے ذبح کرکے جلانے والے دہشت گردوں اور مجرموں میں سے اب کسی ایک کی گرفتاری نہیں ہوسکی ہے لیکن بہار پولس نے ان نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے جنہوں نے کل بہار میں اقلیتی امور کے وزیر اور جے ڈی یو کے مسلم چہر ہ خور شید عالم کو کالا جھنڈا دکھلایاتھااور گاڑی روک کر کہاتھاکہ آپ مسلمانوں اور اقلیتوں کی بات کرنے سیتامڑھی میں آئے ہو،اسی زمین پر 20 اکتوبر کو ایک 80 شخص کو زندہ ذبح کرکے جلادیاگیا تو آپ لوگوں نے مذمت تک نہیں کی، اب تک کسی کی گرفتار نہیں ہوسکی ،بہار کے ایک ایم ایل سی نے اس واقعہ کو افواہ بتایا۔

https://www.facebook.com/millattimes/videos/326762114823104/

واضح رہے کہ وزیر اقلیتی فلاح وگنا صنعت حکومت بہار خورشید عالم عرف فیروز کے قافلہ کو کل سیتا مڑھی کے مہسول چوک پرروک کر سینکڑوںمسلمانوں کے ذریعہ کالا جھنڈا دیکھا یا گیا جس کی پاداش میں مہسول اوپی انچارچ امان اشرف نے بارہ نامزد لوگوں کے ساتھ تقریباً چالیس پچاس نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کیا ہے, جس میں حکومت اور ریاست مخالف نعرہ لگانا, روڈ جام کرنا, آمد رفت کو متاثر کرنا, سرکاری تحفظ میں خلل ڈالنا وغیرہ جیسی دفعات شامل ہیں۔

FIR Copy

20 اکتوبر کو درگا پوجا کے موقع سے سیتا مڑھی میں رونما ہوئے فرقہ وارانہ فساد میں زین الحق انصاری کو جلاکر فسادیوں نے مارڈالاتھا اورکئی لوگوں کو زخمی کردیا تھا درجنوں دوکانوں اور مکانوں کو جلایا اور لوٹا گیا،اس کے باوجود ابھی تک اصل مجرم کے خلاف کاروائی نہیں ہوپائی ہے جس ناراض سیکڑوں مسلمانوں نے وزیر اقلیتی فلاح کے قافلہ کو روک کر کالہ جھنڈا دیکھا یا اور دنگائیوں کی گرفتاری ومعاوضہ مطالبہ کیا۔جس کے نتیجہ میں ان لوگوں پر ایف آئی ار درج کی گئی ہے نامزد لوگوں میں محمد جمیل عرف منا, حامد رضا خان, محمد شاہد, افضل رانا, محمد توقیرانور, محمد کفیل, محمد سراج قریشی, محمد ارمان کنگ, محمد مہتاب, محمد نوشاد رائین, محمد اشرف, محمد سلام کے نام شامل ہیں ۔
یہ بھی قابل غور ہے کہ گذشتہ دنوں سیتامڑھی میں بہار کے نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی کو بھی کالا جھنڈا دکھایاگیاتھا لیکن اس معاملہ میں کسی کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیاگیاہے ۔

SHARE