پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا آغاز۔ارکان پارلیمان نے مولانا اسرارالحق قاسمی کو پیش کیاخراج عقیدت

نئی دہلی (ملت ٹائمز)
آج پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس شروع ہوا لیکن گزشتہ دنوں انتقال کیے رکن پارلیمنٹ اسرارالحق قاسمی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد ملتوی کر دیا گیا۔ اب اجلاس کل یعنی 12 دسمبر سے باضابطہ شروع ہوگا۔ آج سرمائی اجلاس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے پریس سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انھوں نے کہا کہ یہ سرمائی اجلاس انتہائی اہم ہے کیونکہ اس میں عوام سے متعلق اہم ایشوز پر بحث کی ضرورت ہے۔ انھوں نے بھروسہ ظاہر کیا کہ پارلیمنٹ کے سبھی اراکین عوامی جذبات کی قدر کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا کہ ”ہماری کوشش ہے کہ سبھی ایشوز پر پارلیمنٹ کے اندر کھل کر بحث ہو۔“
قابل ذکر ہے کہ تقریباً ایک مہینے تک چلنے والا پارلیمنٹ کا یہ سرمائی اجلاس کئی معنوں میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ مودی حکومت کی کوشش ہوگی کہ راجیہ سبھا میں زیر التوا تین طلاق آرڈیننس کو پاس کرائی جائے لیکن اپوزیشن اس کے خلاف ہے۔ مرکزی حکومت تین طلاق کو جرم قرار دینے والا آرڈیننس پہلے ہی جاری کر چکی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت انڈین میڈیکل کونسل ترمیم اور انڈین کمپنی قاموم میں ترمیم کے آرڈیننس کو بل کی شکل میں اسی اجلاس میں پاس کرانے کی بھرپور کوشش کرے گی۔

SHARE