کورونا ایک چیلنج ہے، جاری جنگ کو کمزور نہ ہونے دیں: پی ایم مودی

پی ایم مودی نے کہا کہ کورونا سے لڑنے کے لئے جن اصولوں پر عمل کیا گیا ہے ان کو جاری رکھنا ہوگا۔ اس کے لئے، آپ کو اب بھی وقتاً فوقتاً ہاتھ دھوتے رہنا ہے، ماسک پہننا ہے، دوسرے لوگوں سے 2 گز دور رہنا ہے۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک سے اپیل کی ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ ابھی بھی سنجیدہ ہے اور اسے کسی بھی سطح پر کمزور ہونے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ اتوار کو آکاش وانی سے ہر مہینے نشر ہونے والے اپنے ریڈیو پروگرام ‘من کی بات’ میں ، ہی ایم مودی نے کہا کہ ہمیں اس حقیقت پر خصوصی توجہ دینی ہوگی کہ کورونا لڑائی کو کمزور نہ کیا جائے۔ یہ لڑائی ابھی بھی سنگین ہے اور اس کا خطرہ چیلنج بھرا ہے، لہذا کورونا کے خلاف جنگ کے محاذ پر مضبوطی سے کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔

پی ایم مودی نے کہا کہ کورونا سے لڑنے کے لئے جن اصولوں پر عمل کیا گیا ہے ان کو جاری رکھنا ہوگا۔ اس کے لئے آپ کو اب بھی وقتاً فوقتاً ہاتھ دھوتے رہنا ہے، ماسک پہننا ہے، دوسرے لوگوں سے دو گز دور رہنا ہے، اپنے ارد گرد صفائی ستھرائی رکھنا ہے اور کورونا کو شکست دینے کے لئے ان تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے جن پر اب تک عمل کرتے رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا، ’’ہم سب کو یہ بات ذہن میں رکھنی ہوگی کہ اس سخت محنت کے بعد بہت ساری مشکلات جھیلنے کے بعد، جس طرح ملک نے حالات کو سنبھالا ہے، اسے خراب نہیں ہونے دیں۔ ہمیں یہ لڑائی کمزور ہونے نہیں دینی ہے۔ اگر ہم لاپرواہ ہوجاتے ہیں یا احتیاط ترک کردیتے ہیں تو اس کا کوئی متبادل ہی نہیں ہیں۔ کورونا کے خلاف جنگ اتنی ہی سنجیدہ ہے۔ آپ، آپ کا کنبہ، اب بھی کورونا سے شدید خطرہ میں پڑ سکتا ہے۔ ہمیں ہر انسان کی جان بچانی ہے، یہ احتیاطیں اپنے، اپنے لوگوں، اپنے ملک کے لئے ضروری ہیں۔‘‘