عالمی کپ میں پاکستان کو ایک مرتبہ بھر ہندوستان کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا ۔

عالمی کپ میں پاکستان کو ایک مرتبہ بھر ہندوستان کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا ۔

مانچسٹر(ایم این این )
ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے اتوار کو اولڈ ٹریفرڈ کے میدان پر کھیلے گئے آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے اپنے چوتھے مقابلہ میں پاکستان کو 89 رنوں سے ہرا دیا۔ میچ کا فیصلہ ڈکورتھ لوئس کے اصول کی بنیاد پر ہوا۔
قبل ازیں ٹاس ہارنے کے بعد ہندوستان نے روہت شرما (140) کی شاندار سنچری کی مدد سے پانچ وکٹ پر 336 رن بنائے۔ جواب میں پاکستانی ٹیم بارش کی رخنہ اندازی کے درمیان 40 اووروں میں 6 وکٹ پر 212 ہی بنا سکی۔
تیسری مرتبہ آئی بارش کے بعد پاکستان کو 40 اووروں میں 302 رن بنانے کا ترمیم شدہ ہدف حاصل ہوا۔ تیسری مرتبہ کھیل روکے جانے تک پاکساتان نے 35 اووروں میں 6 وکٹ پر 166 رن بنائے تھے۔
پاکستان کی طرف سے فخر الزماں نے سب سے زیادہ 62 رن بنائے۔ ہندوستان کی طرف سے کلدیپ یادو، وجے شنکر اور ہاردک پانڈیا نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ روہت شرما کو بہترین کارکردگی کے لئے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
اس طرح ہندوستان نے عالمی کپ کے ٹورنامنٹوں میں پاکستان کے خلاف اپنے جیت کے سلسلہ کو برقرار رکھا ہے۔ 1992 میں دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ آپس میں بھڑی تھیں اور اس وقت سے لے کر آج تک ہندوستان نے لگاتار سات مرتبہ پاکستان کو ہرایا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *