سماج کے کمزور لوگوں کی خدمت سب سے بڑی عبادت: رویندر کمار یادو

سماج کے کمزور لوگوں کی خدمت سب سے بڑی عبادت: رویندر کمار یادو

خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کی جانب سے کمبل کی تقسیم کے موقع پر اورائی تھانہ کے داروغہ کا اظہار خیال
مظفر پور: اورائی بلا ک کے اورائی پنچایت کے پریاک چک گاؤں میں منعقد ایک پروگرام میں رفاہی تنظیم خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کی جانب سے غریب و محتاج لوگوں میں کمبل تقسیم کیا گیا۔اس موقع پر بڑی تعداد میں علاقے کی سرکردہ شخصیات موجود تھیں،جن میں مہمان خصوصی اورائی تھانہ کے ہیڈ(داروغہ)رویندرکمار یادو،مکھیا افروز عالم،صحافی فیروز عالم،سماجی کارکن محمد نورعین ،توقیر احمد،محمد ثاقب،جے شنکر رائے،امیش رائے،توسیر احمد،سرپنچ ناگیندر سنگھ،پرمود رائے،امیت کماراور پرمود شاہ وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئےرویندرکمار یادو نے کہاکہ ذات پات سےاوپر اٹھ کرانسانیت کی خدمت کرنی چاہئے۔دُکھی لوگوں سے محبت کرنا اور ان کی مدد کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، کیونکہ انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے۔ایسے موقع پر جب کہ ٹھٹھرتی سردی سے لوگوں کی موتیں ہو رہی ہیں،اور ہم جیسے بہت سے انسان کھلے آسمان کے نیچے رات گزارنے پر مجبور ہیں،ہماری ذمہ داری ہےکہ سماج کے ایسے مجبور و بےسہارالوگوں کا خیال رکھیں،ان کی ضرورتوں کو پوراکریں،ہر مذہب میں سماج کے کمزور طبقے کی مدد پر بڑی نیکی اور ثواب کا وعدہکیا گیا ہے۔انہوںنے خدمت خلق ٹرسٹ کی اس انسانی مہم کی ستائش کی اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کی ۔مسٹررویندرکمار نےکہاعام طور پرلوگ پولیس سے گھبراتےہیں جبکہ یہ سہی نہیں ہے۔ہم لوگ سماج سیواکےلئے ہیں ،جب بھی کسی بھائی کو کوئی پریشانی ہو بلا جھجھک ہم سے رابطہ کریں،ہم ان کی ہرممکن مددکرنے کی کوشش کریں گے۔اورائی بلاک کے لوگ آپسی بھائی چارے کو برقرار رکھیں اور ہندو مسلمان سبھی مل جل کررہیں،یہی ہماری تمناہے، آپ لوگوں کی خدمت و سیوا کاموقع ملتا رہے ہمارے لیے بڑی خوشی کی بات ہے۔ٹرسٹ کی جانب سے گزشتہ روز سیتامڑھی ۔مظفرپورشاہراہ پر ہوئے دردناک حادثہ میں اورائی بلاک کے بسنت پور گاؤں کے مہلوکین کے اہل خانہ میں بھی رویندرکماریادو کے ہاتھوں سے کمبل دیے گئے۔متاثرین کو دلاسہ دلاتے ہوئے انہوںنےکہاکہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *