ارتغرل غازی کے نام

ہمت سے آیا ہے ارتغرل غازی
اسی لئے بھایا ہے ارتغرل غازی
اس کے دل میں حوصلہ ہے چٹانوں سا
دشمن پر چھایا ہے ارتغرل غازی
ملت پر جو دھوپ نہیں آنے دیتا
سر کا وہ سایہ ہے ارتغرل غازی
نہیں پتہ شاید یہ دنیاداروں کو
قوم کا اک سرمایہ ہے ارتغرل غازی
سرکیسے جھک سکتے ہیں مظلوموں کے
حوصلہ ایسا لایا ہے ارتغرل غازی
عاشی تم تاریخ اٹھا کر دیکھو تو
تابندہ سرمایہ ہے ارتغرل غازی
عائشہ شیخ عاشی
ملت ٹائمز ایک آزاد،غیر منافع بخش ادارہ ہے جس کی آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں۔اسے جاری رکھنے کیلئے مالی مدد درکارہے۔یہاں کلک کرکے تعاون کریں
